ڈپٹی کمشنر چکوال نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس محمد ندیم سرور ، ممبر ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالج بورڈ آف ڈائریکٹر، ڈی او بلڈنگ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، اساتذہ و سٹاف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کی بہتری کیلئے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں کیے گئے اقدامات کی روشنی میں مکمل ہونے والے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

جن میں آئی ٹی لیب کا قیام، سکول کی عمارت کی تزین وآرائش ، ٹائلٹ، ٹرانسپورٹ، شیڈ، سیکورٹی گارڈ روم اور سیکورٹی پوسٹ کی تعمیر، بائیو لیب، پری سیکشن، فرنیچر، بجلی کی فراہمی ایسی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے ایکسین بلڈنگ کو کہا کہ کلاس رومز کی کھڑکیوں کی مرمت اور جالیوںکو تبدیل کیا جائے اور ٹائلٹ کے احاطے میں ٹف ٹائل لگائی جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سکول کو سٹاف و پرنسپل سے سکول میں سپورٹس و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مقابلے کروانے کیلئے پروگرام مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔