قومی ڈیف کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے (کل) سری لنکا روانہ ہو گی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:25

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے (کل) سری لنکا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) قومی ڈیف کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے (کل) اتوار کو سری لنکا روانہ ہو گی، گرین شرٹس دورے کے دوران میزبان ملک کی قومی ڈیف ٹیم کے خلاف دو ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز (کل) پیر کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 21 نومبر کو کھیلا جائے گا، 22 نومبر کو آرام کا دن ہو گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 23، دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :