بیماری یا پھر بہانہ، اربوں کی کرپشن کے الزام والے شرجیل میمن بھی تکلیف میں مبتلا، اسپتال منتتقل کردیاگیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:05

بیماری یا پھر بہانہ، اربوں کی کرپشن کے الزام والے شرجیل میمن بھی تکلیف ..
کراچی : (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2017ء) ساق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن بھی کمر کی تکیف میں مبتلا ہوگئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر جن پرپانچ سو ارب سے زائد کی کرپشن کے کیسز چل رہےہیں کی کمر میں اچانک تکلیف شروع ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق شرجیل میمن کی ایم آر آئی اور کچھ ضروری ٹیسٹ کروائے جارہےہیں جس کے بعد ہی بیماری کی تشخیص ہوپائےگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شرجیل میمن کو عدالت سے ضمانت نہ ملنے کے بعد احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیاگیا تھا جس کے بعد آج شرجیل میمن کی کمر میں تکلیف کی خبریں سامنے آئیں ہیں جس پپر انہیں نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :