لاڑکانہ،حکومت سندھ کی جانب سے معاف کی گئی فیس کی عام وصولی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) حکومت سندھ کی جانب سے معاف کی گئی فیس کی عام وصولی۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کی تمام سرکاری اسپتالوں میں بجٹ کی کمی کے اسباببتاکر مریضوں سے ایسی ایسی فیس وصول کی جا رہی ہے، جو حکومت سندھ کی طرف سے معاف کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

شعبہ امراض قلب این آئی سی وی ڈی میں اینجیو گرافی اور اینجیو پلاسٹی تک مفت علاج کیا جاتا ہے، لیکن ایک ٹیسٹ ای ٹی ٹی کی فیس2000روپے وصول کیے جاتے ہیں، این آئی سی وی ڈی کے انچارج ڈاکٹر نے بتایا کہ حکومت نے ٹیسٹ کرنے کی مشینیں تو دی ہیں، لیکن لوکل اخراجات یعنی کمپیوٹر کے بٹن خردی کرنے کی بھی قوت نہیں ہے، جن سے ٹیسٹز کے نتائج کے یونٹ حاصلکرتے ہیں، کاغذات خردی کرنے اور دیگر اخراجات کیلئے ای ٹی ٹی ٹیسٹ کے مریضوں سے فیس وصول کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :