سکھر،ہنگورجہ کی مکین میمن برادری کی جانب سے مرد و خواتین کا پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) ہنگورجہ کی مکین میمن برادری کی جانب سے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے پولیس زیادتیوں کے خلاف سکھرپریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کی شرکاء مظاہرین نے ہاتھوں میں پولیس زیادتیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف درج نعروں پر تحریری پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے مظاہرے میں شامل میمن برادری کے ڈاکٹر عبدالفتع میمن ، عزیز اللہ ، نبی بخش ، مسمات عاسیہ ، رضعی خاتون و دیگر کا کہنا تھا کہ دو دن قبل پولیس اہلکاروں ، امیر پٹھان و ظہور پھل نے مردوں کی غیر موجودگیہمیں مارے گھروں میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی مزحمت پر خواتین کو نازیبا الفاظ بکے اور نیم برہینہ ہو کر خواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی خواتین کی جانب سے مزحمت پر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا واقعہ کی اطلاع متعلقہ پولیس کے افسران کو دی مگر پولیس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے بجائے اپنی پٹی بھائیوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :