سکھر،کھیل کے میدانوں پر قبضوں کے خلاف کھلاڑیوں کا احتجاج اور نعرے بازی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) کھیل کے میدانوں پر قبضوں کے خلاف کھلاڑیوں کا احتجاج اور نعرے بازی, انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر قبضے ختم کرائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے،کھلاڑیوں کا ضلعی انتظامیہ کو انتباہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے پی سی بی گرائونڈپر قبضوں کے خلاف کھلاڑیوںکی کثیر تعداد نے ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں آغا جاوید پٹھان ، علی نواز میرانی ، عبدالقیوم کھوسہ ، لالہ تنویر ، بلال جونیجو ، بہار رعلی کھوسہ ، سیف اللہ مہر و دیگر کی قیادت میں پی سی بی گرائونڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھر کے دیگر کھیل کے میدانوں پر تو قبضہ مافیا نے قبضے کررکھے ہیں اور اب ان کی نظریں اس گرائونڈ پر ہیں جس پر انہوں نے قبضہ کرنا شروع کردیاہے اگر ان کا کوئی سدباب نہ کیا گیا تو سکھر میں کوئی گرائونڈ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے باقی نہیں بچے گاانہوں نے کہا کہ ہم اس گرائونڈ پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اگر انتظامیہ نے فوری نوٹس لیکر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کی تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گی

متعلقہ عنوان :