لاڑکانہ،پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن، 04ٹھکانے مسمار، 07مشکوک گرفتار

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:22

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن، 04ٹھکانے مسمار، 07مشکوک گرفتار۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز تنگوانی پولیس کی مختلف تھانوں سمیت 10تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی شروع کردی، جس میں گناہ گاروں اور مجرموں کی گرفت تیز کرتے ہوئے ، 04ٹھکانے مسمار کرنے کے بعد جلاکر خاکستر کردیئے اور مختلف 07مشکوک افرادکو گرفتار کر کے لاپتہ جگہ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی آئی جی پی لاڑکانہ نے جرائم پیشہ اور دیگر افراد کو 45روز کی مہلت دی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اپنے ااپ کو قانون کے آگے غیر مشروط طور تو پیش ہوجائیں تو ان کو قانون کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :