بنوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر کے صاحبزادے ملک پختون یار خان کی درخواست پر تحصیل ککی کی منظوری دیکر اعلامیہ جاری کر دیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:18

بنوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر کے صاحبزادے ملک ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سابق صوبائی وزیر کے صاحبزادے ملک پختون یار خان کی درخواست پر بنوں کی تحصیل ککی کی منظوری دیکر اعلامیہ جاری کر دیا اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر کے فرزند اور پی کے 73کے امیدوار ملک پختون یار خان اور تحریک انصاف کے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ملک حکمت یار خان نے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ برسوں سے تحصیل کیلئے جدو جہد کی مگر کسی نے بھی توجہ اور حق نہیں دیا مگر کوئی حکومتی عہدے نہ ہونے کے باوجود بھی قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور آج ان کا صلہ تحصیل کی شکل میں مل گیا جو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کریں گے اُنہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا صوبائی حکومت نے تاریخی اقدام اُٹھا کر پسماندہ پی کے 73کی پگڑی کی لاج رکھی اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی یار برادران کو کارکردگی کی بنیاد پر ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :