سیکولر جماعتوں کے مقابلے میں جمعیت علماء اسلام کا منشور دوحصہ میں ہے، اکرم خان درانی

سیکولر پارٹیاں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے دعوے کرتے ہیں جبکہ ہم خدا کی زمین پر خدا کا نظام کیساتھ ساتھ ملت کی خدمت کرتے ہیں حلف نامہ کو اصلی حالت میں بحال کرتے وقت پی ٹی آئی ،پی پی پی اور اے این پی نے ہماری بھر پور مخالفت کی،شمولتی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:18

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ سیکولر جماعتوں کے مقابلے میں جمعیت علماء اسلام کا منشور دوحصہ میں ہے سیکولر پارٹیاں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے دعوے کرتے ہیں جبکہ ہم خدا کی زمین پر خدا کا نظام کیساتھ ساتھ ملت کی خدمت کرتے ہیں اور ہماری خدمات عوام کے سامنے ہیں الیکشن بل حلف نامے کو اگر اصلی حالت میں لایا تو اس میں جے یو آئی کا کردار تھا کیونکہ حلق نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کیا گیا تھا جسے جے یو آئی نے واپس اسمبلی میں لا یا اور اپنی اصلی حالت میں بحال کرواکر باقاعدہ قانونی شکل دے دی اور اب کوئی بھی قادیانی یا میر زائی اپنے آپ کو غیر اقلیت کا درجہ نہیں دے سکتے جو اس سے پہلے دس روز تک ان کے خلاف رٹ دائر کیا جا سکتا اب دس سال بعد بھی رٹ دائر کیا جا سکتا ہے حلف نامہ کو اصلی حالت میں بحال کرتے وقت پی ٹی آئی ،پی پی پی اور اے این پی نے ہماری بھر پور مخالفت کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈومیل بازار میں شمولتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ولی رحمان نے اپنی 30سالہ رفاقت توڑتے ہوئے اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہو کر جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر لی جلسہ سے جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری عبداللہ ،جنرل سیکرٹری حاجی نیازخان ،سابق ایم پی اے قاری عظیم ملک تاج محمد خان عیدل خیل،ملک نعیم خان و دیگر نے بھی خطاب کیا اکرم خان درانی نے کہا کہ لیڈر یا اچھے سیاست دان میں سب سے پہلے یہ ہونی چاہیئے جو اپنی قوم کو بہتر سے بہتر اور سستے داموں تعلیم دلوائیں ہم نے یہ خوبی بھی عملاً دکھائی ہے اور آج پورے ضلع بنوں میں یونیورسٹی ،سرکاری کالجز ،سکول ،میڈیکل کالج تعمیر کئے جس سے ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹر ز ،انجینئرز فارغ ہو تے ہیں اسی طرح پورے ضلع بنوں میں صحت اور تعلیم کی ضروریات پوری کرنے کے بعد معاشی ترقی کی ضرورت پڑ گئی تھی جس کیلئے اپنے مولانا فضل رحمن کی کوششوں سے یہاں کے لوگوں کو پاک چائنہ اقتصادی راہداری حصہ دار بننے کا موقع دیااب یہاں پر سڑکیں اور اکنامک زون بنیں گے جو صرف سڑک یا زون ہی نہیں بلکہ اس سے ہزاروں کی تعداد میں غریب لوگوں کو ملازمت کا موقع ملے گا غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی کمپنیاں یہاں پر قائم کرکے افغانستان اور وسطی ایشیاء کے ممالک کیساتھ تجارت کریں گے جس سے جنوبی اضلاع کے لوگ کافی مستفید ہوں گے اُنہوں نے کہا کہ ہم نے مواصلات کا نظام بہتر بنانے کیلئے ڈیڑھ کھرب سے زائد روپے منظور کئے ہیں جس میں 18ارب روپے کی لاگت سے بننے والے ڈومیل تا رنگین آباد روڈ کے ٹینڈر اگلے ہفتے مکمل ہو جائیں گے اسی طرح وہ وقت دور نہیں کہ اسلام آباد سے لیکر بنوں تک سڑکیں اس قدر کشادہ اور ہموار ہوں گی کہ تین گھنٹوں کے اندر بنوں سے اسلام آباد پہنچیں گے اُنہوں نے کہا کہ ولی رحمان کی جے یوآئی میں شمولیت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کار کن چاہے کتنا غریب کیوں نہ ہو پارٹی یا جماعت کا سرمایہ ہو تا ہے ڈومیل سٹی میں ولی رحمان نے اپنی غریبی میں اے این پی کو 30سال زندہ رکھا تھا جسے مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے آج جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر لی جس کے فیصلے کو ہم سلام کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اب وہ اصلی مقام پر آگئے ہیں۔