بنوں ،عوامی نیشنل پارٹی نے تحصیل ڈومیل میں شمولیتی جلسہ عام کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

آج پھر پور قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:18

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی نے تحصیل ڈومیل میں ہونے والے شمولیتی جلسہ عام کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں آج پھر پور قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا جلسہ کو کامیاب بنانے کا ٹاسک نیشنل یوتھ آ رگنائزیشن ڈومیل کو دے دیااس سلسلے میں تحصیل ڈومیل بر ف خانہ گراؤنڈ کے مقام پر اے این پی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان ،ایف آر بنوں کے صدر حاجی گل نواب خان ،تحصیل ڈومیل کے صدر ملک عرفان اللہ خان ،ملک عدنان ،ملک سہراب خان وزیراور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی رہنماء حکمت پختون نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہونے والے حاجی عباس خان ،حاجی احمد خان اور ان کے ساتھیوں نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے جلسہ عام کا انعقاد کیا ہے جس کیلئے اے این پی نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنوں کو ٹاسک دیا ہے اس موقع پر سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ بطور مہمان خصوصی ہوں گے جس میں اے این پی ،این وائی اور پی ایس ایف بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی اُنہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 71میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو گیا ہے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکن مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس کی بنیاد پر اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :