لاہور ہائیکورٹ میں ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک کے سابق چیئرمین آصف کمال کے نیب کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کے چیلنج

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک کے سابق چیئرمین آصف کمال کے نیب کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کے چیلنج کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار آصف کمال کے مطابق نیب نے میپکو کے 200 ملین کی سرمایہ کاری غیر منافع بخش کاروبار میں لگانے کے الزام پر انکوائری شروع کر رکھی ہے، درخواست گزار کا میپکو اور ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک درمیان معاہدے میں صرف دستخط کرنے کا اختیار تھا، میپکو کی رقم کی سرمایہ کاری کروانے میں ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک کے چیئرمین کا کوئی کردار نہیں تھا، غیر قانونی انکوائری میں پیش نہ ہونے پر نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کی انکوائری میں درخواست گزار کیخلاف جاری وارنٹ گرفتاری کالعدم کئے جائیں ، درخواست میں ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک کے سابق چیئرمین آصف کمال کی عبوری ضمانت کی درخواست بھی منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔