ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، علماء اور مشائخ دھرنا ختم کرانے میںاپنا کردار ادا کریں،وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:09

ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، علماء اور مشائخ دھرنا ختم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، علماء اور مشائخ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دھرنا ختم کرانے میںاپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب ختم نبوت ﷺ پہ کامل یقین رکھتے ہیں اور ختم نبوتﷺ بل پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز ختم ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کے لئے استعمال نہ کیا جائے،عوام کو تکلیف دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ انھوں نے علماء اور مشائخ سے اپیل کی کہ وہ دھرنا ختم کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں ،ملکی حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ عنوان :