وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کے علاقے تربت میں 5افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:09

وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کے علاقے تربت میں 5افراد کے قتل کے واقعہ ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے تربت میں 5افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے ،وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ تربت میں 5 افراد کا قتل ایک دلخراش واقعہ ہے اورمعصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، انہوںنے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیںاورسوگوار خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔