ہری پور ،کھیتوں سے مسخ شدہ لاش برآمد ،شناخت نہ ہوسکی ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد سرکاری قبرستان میں دفنا دی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:07

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) کھیتوں سے مسخ شدہ لاش برآمد شناخت نہ ہوسکی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد سرکاری قبرستان میں دفنا دی شناخت سمیت ورثاء کی تلاش جاری زرائع کے مطابق گزشتہ رات پولیس چیک پوسٹ کے قریب قریبی کھیتوں سے ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہو ئی ہے مقامی افرا دنے لاش دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت نہ ہونے پر لاش کو امانتاسرکاری قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق لاش تین دن پرانی ہے چہرے پر بڑھی داڑھی ہے قد پانچ فٹ سے زائد ہے جسم پر کوئی نشانات موجود نہیں ہے ابتدائی تفتیش میں موت حادثاتی ہو سکتی ہے تاہم پر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں شناخت کا عمل کرنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں تاہم ابھی تک شناخت سمیت ورثاء کی بھی تلاش جاری ہے قریبی پولیس اسٹشین کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ لاش افغانی کی لگتی ہے جس کی لاش کو پولیس نے قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کیا ہے

متعلقہ عنوان :