ہری پور کی21ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:07

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء)ہری پور کے اکیس ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل نو ڈاکٹروں کو گریڈ انیس گیارہ ڈاکٹروں کو گریڈ اٹھارہ جبکہ ایک کو گریڈ بیس میں ترقی دینے کے احکامات جاری محکمہ صحت خیبر پختوانخواہ نے ہری پور کے اکیس ڈاکٹروں کی ترقی کرکے اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے 9ڈاکٹروں کو گریڈ 19اور 11ڈاکٹروں کو گریڈ 18اس طرح ایک ڈاکٹر کو گریڈ20میں ترقی دے دی گئی ہے ہری پور کے گریڈ سترہ سے گریڈ اٹھارہ میں ترقی پانے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر دلدار خان ڈاکٹر یاسرامداد قاضی ڈاکٹر طاہر عزیز ڈاکٹر طاہر اقبال ڈاکٹر منصور قاسم ڈاکٹر اسد خان ڈاکٹر صغیرڈاکٹر فرموس ڈاکٹر شیر بہادرلیڈی ڈاکٹر ترنم تاج بھی شامل ہیں گریڈ اٹاھارہ سے گریڈ انیس میں ترقی پانے والوں میںڈاکٹر سردار اورنگزیب ڈاکٹر رفیق سرجن ڈاکٹر نسیم خان ڈاکٹر وحیدڈاکٹر وسیم ڈاکٹر ہارون ڈاکٹر محسن ڈاکٹر سجاول شامل ہیں جبکہ گریڈ19سے گریڈ بیس میں ترقی پانے والے ڈاکٹرجاوید اقبال شامل ہیں۔