سی پیک منصوبے نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ،بین الاقوامی دفاہی سطح پر بھی ملک پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے، پیر صابر شاہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:07

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتوں سے باعزت بری ہو گے، سی پیک منصوبے نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے بین الاقوامی دفاہی سطح پر بھی پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے پاک چائینہ دوستی اس کی زندہ مثال ہے چائینہ نے ایف سترہ تھنڈر طیارے پاکستا ن کے حوالہ کر دیے ہیں پاکستان نیوی کو جدید ترین ہتھیاروںسے لیس کیا جا رہا ہے نواز شریف کی وجہ سے پاکستان اب اس قابل ہو چکا ہے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ن لیگ کے خلاف شروع دن سے سازشی عناصر سرگرم رہے ہیں جمہوریت کی بقاء پاکستان کے استحکام کیلئے لیگی کارکنان کے حوصلے کبھی پست نہیں ہو ں گیں جرات بہادری کے ساتھ انصاف کے حصول کیلئے جنگ نواز شریف کے ساتھ لڑ تے رہیں گیں سیاسی پارٹیوں کے اندر اختلافات جم لیتے رہتے ہیںا ٓج سب کو مل کر ان باتوں کو پست پشت ڈالنا ہو گا قائد نواز شریف کی ہزارہ آمد پر لاکھوں کو مجمہ ہوائی تبدیلی کے دعوے داروں کی نیندیں حرام کر دے گا ہزارہ کی قوم مارشل لاء دور میں بھی ثابت قدم رہی آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انھوں نے کہا پارٹی پر مشکل وقت ہے وفاداری اور غداری میں فرق دکھانا ہو گا میاں نواز شریف نے ہزارہ سے کے گے تمام وعدوں کو پورا کر دیا ہے ،انھوںنے کہا کہ ہزارہ مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے گڑھ رہا ہے پارٹی سے وفادری کرکے نہ بکے ہیں نہ جھکے ہیں ہری پور سے ایم این اے بابر نواز خان کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گیں قائد کے سپاہی ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہیں گیں ہزارہ میںا ربوں کے ترقیاتی کام حسن ابدال حویلیاں موٹرے سمیت ہزارہ ایکسپریس وے سمیت ہزارہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے وعدوں کو عملی جامعہ پہنا دیا گیا ہے سوئی گیس پر یونین کونسل ویلج کونسل میں پہنچ رہی ہے ساٹھ سالوں سے اقتدار والوں نے سوئی گیس کی نعمت سے ہری پور کو محروم رکھا ہے انھوں نے کہا صوبہ میں تبدیلی سوشل میڈیا کاغذوں میں نظر آتی ہے ہوائی تبدیلی کے نام پر عوام ان کو منتخب نہیں کر ے گی بلکہ ان کا احتساب کیا جائے گا میان نواز شریف کا آج کا جلسہ ان کی راتوں کی نیندیں بھی حرام کر دے گا بوکھلاہت کے شکار سیاستدان سرکاری مشینری کے زریعے جلسہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے مختلف حربے استعال کرکے ناکام سیاستدانوں کے کندھے کا سہارا لے کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے نواز شریف کی آمد ہی ہزارہ کے لیے فخر کی بات ہے سابق وزیر اعلی پیر صابر شاہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں دیگر ضلعی صوبائی عہیداران سمیت کارکنان سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سابق اسپیکر میجر حبیب اللہ خان ترین صوبائی وزیر قاضی محمد اسد ایم پی اے راجہ فیصل زمان سابق ایم این اے سردار محمد مشتاق خان ضلعی صدر صاحبزاد ہ حامد شاہ دیگر بھی موجود تھے انھوںنے پر کارکنوں پر زور دیا کہ آج کے جلسہ میں میاں نواز شریف کے قافلہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے تاریخی استقبال کرکے قائد سے محبت کا ثبوت دیں آج کا جلسہ ہزارہ کی تاریخ کا تاریخی جلسہ ہو گا

متعلقہ عنوان :