صوابی، پولیس و سیکورٹی فورسز کا ٹوپی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 2منشیات فروش سمیت 66مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحصیل ٹوپی کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران3اشتہاری،2منشیات فروش سمیت 66مشتبہ افراد گرفتارکرکی6کلو چرس اور اسلحہ برآمدکرلیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سہیل خالد کی قیادت میں ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اورضلع بھر کے پولیس ،آر آر ایف سکواڈ،سنیفر ڈاگ ،ایلیٹ فورس،سی ٹی ڈی ،بی ڈی ایس،سپیشل برانچ اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن ملک آباد ،مینئی ، سوگندے، اجمیر پہاڑوں اور د یگر حساس علاقوں میں کیا گیا ، سرچ آپریشن میں 60 مشتبہ افراد، 3 ملزمان اشتہاری اور 2 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرلیے گئے جبکہ ان سی2پستول ،کارتوس سمیت 6کلو چرس برآمد کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :