بام خیل ہائیر سیکنڈری سکول کی باجا منتقلی جھوٹ کا پلندہ ہے، مزمل خان

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل خان نے کہا کہ بام خیل ہائیر سیکنڈری سکول کی باجا منتقلی جھوٹ کا پلندہ ہے،سپیکراسد قیصربہت جلد گائوںبام خیل کو ایک اور ہائیر سیکنڈری سکول برائے طالبات کی خوشخبری دیں گے،افواہیں پھیلانے والے عناصر خدا کا خوف کریں، وہ ہفتہ کو پی ٹی آئی بام خیل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بام خیل ہائیر سیکنڈری سکول کی باجا منتقلی افواہ اور سراسر جھوٹ ہے،سپیکر اسدقیصر نے اس افواہ کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے اور پی ٹی آئی بام خیل کی تنظیم بھی اس کی سخت الفاظ میں تردید کرتی ہے، سپیکر اسدقیصر گائوں بام خیل کو تعمیر و ترقی کا ایک مثالی گاؤں دیکھنا چاہتے ہیں اور عنقریب وہ بام خیل کو ایک اور ہائیر سیکنڈر ی سکول برائے طالبات خوشخبری دیں گے، اجلاس میں مزمل خان ، عزیز اللہ خان ، عابد ظہیر ، گل نظر، احسان ، خالد ، عزیر ، دیدار اور اسرار نے بھی خطاب کیا۔