صوابی میں نامعلوم ملزمان نوجوان کو ذبح کرکے لاش کو یارحسین میرہ میں پھینک کر فرار ہوگئے ، مقدمہ درج

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:03

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء)یارحسین ضلع صوابی میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو ذبح کرکے لاش کو یارحسین میرہ میں پھینک کر فرار ہوگئے ، حجاب سکنہ چھوٹا لاہور نے تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے چوبیس سالہ نوجوان بھائی عبید کو نامعلوم ملزمان نے تیردھار آلے سے ذبح کرکے قتل کیا اور لاش یارحسین میرہ میں پھینک کر فرار ہوگئے ، وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں ،یارحسین پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔