دہشتگردی کا کمر ٹوٹ چکا ہے،لائسنس یافتہ اسلحہ پر پولیس ہر گز شہری کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرئیگی ،ڈی سی او صوابی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:03

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سہیل خالد نے تحصیل رزڑ کے علاقے تھانہ پرمولی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کمر ٹوٹ چکا ہے،لائسنس یافتہ اسلحہ پر پولیس ہر گز شہری کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرئیگی ، لائسنس دار اسلحہ پر پرچہ کاٹنے والے پولیس اہلکار یا آفیسر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ،پولیس شریف شہریوں کو بلا جواز تنگ کرنے سے گریز کریں ،صوابی کے غیور عوام عزت دار اور غیرت مند اقوام ہیں چھاپہ زنہ کے دوران گھر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی بجائے پولیس ان کے عزت کا خیال رکھے ،منشیات فروشوں آئس جیسے نشہ آور چیزوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او ز گرینڈ آپریشن شروع کریں تاکہ نئی نسل اس لعنت جیسے نشہ اور چیزوں سے مزید بچ جائے ،ہوائی فائرنگ رکرنے والوں کے خلاف علاقہ عوام کمیٹی کے شکل میں پولیس کو نشاندہی کرکے ان کے خلاف بھر پور کارروائی ہوگی ،ٹریفک رش کی بحالی کے لئے متعلقہ راستہ نکالنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ نارنجی ہسپتال میں سٹاپ کی کمی ، بجلی اور دیگر مسائل پر ڈی سی صوابی ،ایس ڈی اواور ڈی ایچ کیوکے ساتھ تفصیلی میٹنگ کرکے مسائل حل کروں گااور عوام کے ہر مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں رہوں گا ڈی آر سی صوابی کی کارکردگی پورے صوبے میں قابل ستائش ہیں ،ڈی آر سی کی بدولت مظلوم کو انصاف ملا اور عدالتوں کی چکر سے نجات دلادی اس سے عدالت پر بوجھ کم اور مظلوم کو مفت انصاف فراہم کیا جاتا ہے،اس موقع پر شرکاء نے کھلی کچہری میںاپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں ہوائی فائرنگ ،منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کا حل نکالنا ہوگا کیونکہ علاقہ میں روز بروز منشیات و ہوائی فائرنگ بڑھ رہا ہیں ،نارنجی چوکی میں پولیس کی نفری کمی کی وجہ سے علاقہ میں گشت کم ہوتے ہیں ،نارنجی ہسپتال میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے اہل علاقہ کو بڑا مسئلہ بن چکا ہیں ، ،ٹریفک رش ،رکشوں کی بھر مار اور کم سن ڈرائیوران کی روک تھام کی روک تھام کی جائے لائنس یافتہ اسلحہ کرنے پر تنگ نہ کیا جائے ،پختون معاشرے میں جائیداد و دیگر مسائل پر زیادہ تر دشمنیاں ہیں گھر میں حفاظت کے لئے اسلحہ رکھنا جائز قرار دیا جائے انہوں نے مزیدکہا کہ ہو ائی فائرنگ اور منشیات آئس کی تدارک صرف پولیس نہیں کرسکتے بلکہ عوام کو ہر محلے میں فرد فرد معلوم ہوتے ہیں اس لئے ان جیسے ناسور کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کرکے امن کا گہوارہ بنائے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :