صوبائی حکومت سے کسی بھی شخص نے متاثرہ لڑکی کے خاندان والوں کیساتھ اظہار ہمدردی نہیں کی جو قابل افسوس ہیں،پیر نصیب چند

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:03

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء)پاکستان پیپلز پا رٹی اقلیتی ونگ کے سابق صوبائی صدر پیر نصیب چند نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مظلوم اور یتیم لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ابھی تک صوبائی حکومت کی جانب سے کسی بھی شخص نے متاثرہ لڑکی کے خاندان والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی تک نہیں کی جو قابل افسوس ہیں ۔

وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کی گلیوں میں خواتین کو برہنہ کر کے گھمایا جاتا ہے اور اس موقع پر حکو متی ادارے اور قانون خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں جو کہ انکے لئے شرم کامقام ہے انھوں نے این جی اوز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ منہ بولے این جی اوز کدھر ہیں جو خواتین کے حقوق پر اربوں روپے کا فنڈز تو لے لیتے ہیں لیکن ایسے افسوس ناک واقع کے موقع پر چھپ کا روزہ رکھ لیتے ہیں کدھر ہیں ویمن کا کس اور کے پی کے کمیشن فار سٹیٹس آف ویمن و دیگر نے واقعے کا اب تک نوٹس کیوں نہیں لیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مظلوموں اور غریبوں کی پارٹی ہے جہاں بھی ظلم ہوگا ہم ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونگے۔