ْ پیپلز پارٹی کوہاٹ میں سابق گورنر کی غلط پالیسیوں سے زوال پذیرہورہی ہے ،ڈاکٹر اسراف

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:03

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوہاٹ کے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسراف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوہاٹ میں سابق گورنر مسعود کوثر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تیزی سے زوال پذیرہورہی ہے پارٹی کے ورکران میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے۔گزشتہ دن ڈویژن کی سطح پر احتجاج میں صرف دس لوگ موجود تھے اور سنیئر پارٹی رہنمائوں کو اطلاع تک نہیں سی گئی ۔

وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں پارٹی کی پوزیشن موجودہ تنظیم کی وجہ سے بالکل ختم ہو رہی ہے کافی احتجاج کے باوجود صوبائی قیادت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے صوبائی قیادت کی مسعود کوثر کیساتھ مک مکا ہو چکا ہے انشاء اللہ ناکامی ا نکی نصیب میں ہے ہم اس تنظیم کے مخالف ہے یہ ورکروں کا فیصلہ نہیں بلکی صرف مسعود کوثر کی ایماء پر تنظیم کے عہدے تقسیم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے جیالے میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے اور جماعت تنزلی کا شکار ہے اگر کارکنان کے تحفظات دور نا کیئے گئے تو چند گنے چنے عہدیداران کے علاوہ پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کی اپیل پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی کال دی گئی تو احتجاج مظاہرے میں ڈویژن بھر سے صرف دس لوگ موجود تھے جو پارٹی کی جگ ہنسائی کا سبب بنے انھوں نے کہا کہ مسعود کوثر اور چند لوگ پا رٹی پر قبضہ کر رکھا ہے جن کی پیپلز پارٹی کیلئے کوئی خدمات بھی نہیں ہے جس پر علاقہ بنگش کے سینکڑوں جیالوں نے مایوسی کا اظہار ہے اور نہ ہی منی لاڑکانہ کو ئی نمائندگی دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کوہاٹ میں پیپلز پارٹی آہستہ آہستہ سکڑ کر دس بندوں تک محدود ہو گئی ہے جو ایک بہت بڑی سیاسی جماعت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :