سنی تحریک کے زیر اہتمام ڈھرکی میں تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:56

سکھر۔ 18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) سنی تحریک کے زیر اہتمام ڈھرکی میںتاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو، صوبائی صدر محمد اسلم قادری ، محمد عارف سعیدی ، راشد کانجو ، محمود خان ، دیگر علماء کرام نے خطاب کیا، حافظ محبوب علی سہتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ؐ ہمارے ایمان کا حصہ اور اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے مرتے دم تک مسلمان کا بچہ بچہ ختم نبوت ؐ کے قانون کی حفاظت کرے گا ، انہوں نے کہا ک ختم نبوت ؐ کا مسئلہ غیر مشروط ہے ختم نبوت ؐ کے قانون کے تحت قادیانی کافر ہے اور کافر رہے گا مسلمان آخری سانس تک ختم نبوت ؐ کے قانون کی حفاظت کریں گے ۔