کچہ پکہ میں مضر صحت گھی اور ڈھل سے تیار کباب کی فروخت جاری، شہریوں کی اکثریت مختلف بیمایوں میں مبتلاء ہونے لگی

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:53

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) کچہ پکہ میں ناقص اور مضر صحت گھی اور ڈھل سے تیار کباب کی فروخت جاری‘ کباب کے استعمال سے شہری معدے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ضلع انتظامیہ صحت دشمن کاروبار سے سادہ لوح شہریوں کی جان چھڑانے کی بجائے چند ہزار روپے جرمانوں پر اکتفا کرنے لگی شہریوں کی اکثریت پیٹ سینے معدے سکن و بالوں کے خطرناک افراض کا شکار ہیں اس حوالے سے گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی نے کچہ پکہ بازار کا معائنہ کے دوران ا ن کباب فروش کو کئی ہزار جرمانہ کیا تھا لیکن انہوں نے اب بھی ناقص اور مضر صحت گھی اور ڈھل سے تیار کباب کی فروخت جاری رکھی ہے اور دکان کے اندر گندگی میں پڑا قیمہ بھی کسی زہر سے کم نہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ خالد الیاس اور اسسٹنٹ کمشنر گل بانو سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی دورہ کر کے اس کباب فروش کی ساری دکان چیک کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔