صوبائی حکومت نے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرات آنے والی نسلوں کو ملے گی ، تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،

حکومت میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کیساتھ تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات دے رہی ہے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بخشالی میں امتحانی ہال و آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:53

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) صوبائی وزیر تعلیم وبرقیات محمد عاطف خان نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرات آنیوالی نسلوں کو ملے گی ، تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور موجودہ حکومت میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کے ساتھ ساتھ تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات دے رہی ہے تاکہ ہمارا آنے والا کل روشن ہو۔

وہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بخشالی میں ایک کروڑآٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے امتحانی ہال اور آئی ٹی لیب کی افتتاح کے بعد بخشالی دربو کلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔اجتماع سے ضلع کونسل کے رکن شیر بھادر،تحصیل کونسلر آیاز صافی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل کے صدر سبز علی اور دربو کلے کے پورے گاؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر کے پاکستان پیپلز پارٹی سی40سالہ تعلق ختم کر دیا ہے، کرپٹ اور بے ایمان قیادت کی وجہ سے وہ پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنا ناطہ توڑ رہے ہیں کیونکہ عمران خان ہی وہ واحد شخص ہے جو پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنار کر سکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی پارٹی ہے کہ جن کا حال اور ماضی بے داغ ہے۔

محمد عاطف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقی لیڈر وہی ہے کہ جو عوام کو شعور دیں ان کو صحیح راستہ دکھائیں ان کی رہنمائی کریں اور موجودہ حالات میں عمران خان ایسی شخصیت ہیں کہ جو پاکستان کو کامیاب کر سکتا ہے اگر دوسرے ممالک ترقی کرسکتے ہیں یو پاکستان کیوں نہیں جو کہ قدرتی وسائل سے مالامال اور بے پناہ صلاحیتوں والے نوجوانوں کا مسکن ہے۔

فرق صاف ظاہر ہے کہ لیڈرز کرپٹ ہیں، عوام کے پیسوں سے تجوریاں بھری اور غریب عوام کا پیسہ بے دردی کے ساتھ لوٹ کر دوسرے ممالک بھیجا ہے ، اس علاقے میں موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دہا ہے جن میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا بی بی عائشہ گرلزڈگری کالج،27کروڑ روپے کی لاگت سے بخشالی تا چار گلی روڈ ،ایک کروڑ روپے سے بننے والا جنازگاہ ، 20ٹرانسفارمرز اور سینکڑوں پولز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے گلی کوچوں کی تعمیر مے بھی لگ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اب بیدار ہوچکی ہے اور اب وہ دوسری پارٹیوں کے کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی ۔اس لئے آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات دگنی کر کے دنیا کے نقشے پر ایک عظیم سلطنت بن کر سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :