شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو یرغمال بنا لیے جانے کی افواہیں زیر گردش

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 نومبر 2017 18:41

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو یرغمال بنا لیے جانے کی افواہیں ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء) شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو یرغمال بنا لیے جانے کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تہمینہ درانی کے مبینہ سیکرٹری زبیر محمود کا سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ایک پیغام بھی منظر عام پر آیا ہے۔ زبیر محمود نے سیکورٹی اداروں سے تحفظ مانگا ہے۔ جبکہ جلد کئی اہم انکشافات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :