ڈپٹی میئر ارشد وہرا کو کو ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے،وسیم اختر

کارروائی کے بعد ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب ہوگا، پارٹی جسے چاہے گی ڈپٹی میئر منتخب کرے گی،میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:50

ڈپٹی میئر ارشد وہرا کو کو ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ڈپٹی میئر ارشد وہرا کو کو ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے، کارروائی کے بعد ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب ہوگا، پارٹی جسے چاہے گی ڈپٹی میئر منتخب کرے گی۔ہفتہ کو میئرکراچی وسیم اختر نے گلبرک چورنگی سے واٹر پمپ تک تعمیر کی جانی والی سڑک کا معانہ کیا اور تعمیراتی کام اور سڑک پر کی جانی والی کارپٹنگ کا جائزہ بھی لیا ۔

اس موقع پر میئر کراچی کے ہمراہ بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ لوگوں نے تجاوزات قائم کرکے پختہ گھر اور عمارات تعمیر کرلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ، پیپلز چورنگی پر سیوریج کے مسائل ہیں جنہیں واٹر بورڈ کی مدد سے حل کریں گے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے کہا کہ شاپس کیپرز ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے مالکان اپنی حدود تک رہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کی جانب سے ڈپٹی میئر ارشد وہرا کو ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔میئر کراچی نے کہاکہ کراچی میں صفائی مہم کے حوالے سے ہونے والے کاموں سے میڈیا کو جلد آگاہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں میں کسی بھی قسم کی تعمیرات پر سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی ہے ، گلبرک کی سڑک کو مزیدکشادہ کیا جائے گا۔