منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت، منصوبے پر دن رات کام کیا جائے‘شہباز شریف

یہ منصوبہ مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک مثال بنے گا ادارہ پورے خطے میں جگر اورگردے کے مریضوں کو جدید علاج فراہم کرے گا،حکومت اس بڑے منصوبے پر 19ارب روپے خرچ کررہی ہے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام ہفتے میں دو بار سائٹ پر آکر خود پیشرفت کا جائزہ لیں میں ہفتے میں ایک بار سائٹ پر آکر تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لوں گا‘وزیر اعلی کا سائٹ آفس پر بریفنگ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:46

منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت، منصوبے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر کے منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ زیر تعمیر ادارے کے مختلف حصوں میں گئے اور منصوبے پر کا م کی رفتار کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ منصوبہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک مثال بنے گا۔

اس منصوبے کے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے تمام منصوبوں میں معیار اوررفتار کے ساتھ شفافیت کو یقینی بنایا ہے اورانہی اصولوں کو اپناتے ہوئے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا کام مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ ادارہ پورے خطے میں جگر اورگردے کے مریضوں کو جدید ترین علاج معالجہ فراہم کرے گااورپنجاب حکومت فلاح عامہ کے اس بڑے منصوبے پر 19ارب روپے خرچ کررہی ہے ۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے سائٹ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی-چیف ایگزیکٹیو آفیسر انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے منصوبے کے پہلے مرحلے کے بارے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے -اس لئے اس منصوبے پر دن رات کام کیا جائے اورمنصوبے کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے شبانہ روز محنت کی جائی- انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں بننے والا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے اوریہ پورے پاکستان کا ادارہ ہے -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے لئے شاندار شجر کاری اور لینڈ سکیپنگ کی جائی- پہلے مرحلے کیلئے ادارے کے سامنے پارکنگ نہ بنائی جائے بلکہ فرنٹ کی جگہ کو صرف ایمرجنسی اور ایمبولینسوں کے لئے استعمال میں لایا جائی- انہوںنے کہا کہ گردے اور جگر کے مریضوں کے لئے یہ ادارہ جدید اور معیاری علاج معالجہ مہیا کرے گا - تعمیراتی کاموں کے ساتھ دیگر امور کو بھی جلد سے جلد مکمل کیا جائے -چیف سیکرٹری ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام ہفتے میں دو بار سائٹ پر آکر خود پیشرفت کا جائزہ لیں جبکہ میں ہفتے میں ایک بار سائٹ پر آکر تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لوں گا-چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹر ی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :