بھارتی تینوں مسلح افواج میں لڑائی کا جذبہ بہت کمزور ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ

رپورٹ بھارتی وائس چیف آف آرمی سٹاف کےحکم پرتیارکی گئی،بھارتی فوج کی سہولتوں میں نمایاں کمی ہے،ہم جنس پرستی کے کیسز میں 532افسران اور2267فوجی ملوث ،خودکشی کی شرح میں 100فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ میں انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 نومبر 2017 18:32

بھارتی تینوں مسلح افواج میں لڑائی کا جذبہ بہت کمزور ہے،بھارتی خفیہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء ) : بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ بھارت کی تینوں مسلح افواج میں لڑائی کاجذبہ بہت کمزور ہے، جبکہ بھارتی مسلح افواج خوف اور مایوسی کاشکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وائس چیف آف آرمی سٹاف کے حکم پرتیارکی گئی رپورٹ نے بھارتی مسلح افواج کی حقیقت بے نقاب کردی۔رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ بھارتی مسلح افواج خوف اور مایوسی کاشکار ہے۔

بھارت کی تینوں مسلح افواج میں لڑائی کاجذبہ بہت کمزور ہے۔اسی طرح رپورٹ میں پانچ وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارتی فوج کی سہولتوں میں نمایاں کمی ہے۔دور دراز علاقوں میں خشک خوراک کی عدم دستیابی بالخصوص کشمیر میں کافی مسائل ہیں۔بھارتی فوج میں جنس پرستی میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

ہم جنس پرستی کے کیسز میں بھارتی فورسزکے 532افسران اور 2267فوجی ملوث پائے گئے ہیں۔

بھارتی فوج میں خودکشی کی شرح میں 100فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔اسی طرح مذہب اور ہندوذات کی بنیادپربھارتی فوج کے افسران اور فوجی اہلکاروں کے درمیان امتیازی سلوک پایاجاتاہے۔بھارتی فوج کے افسران کی سپاہیوں پربے جاسختی بھی انہیں کمزوربنارہی ہے۔لڑائی کے دوران ہلاک فوجیوں کے خاندانوں کی فلاح وبہبودکیلئے وسائل کی کمی ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
بھارتی تینوں مسلح افواج میں لڑائی کا جذبہ بہت کمزور ہے،بھارتی خفیہ ..