بہاولنگر، منانے میں ناکامی ،جنونی خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:34

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر جنونی خاوند نے بیوی کو قتل کردیا،مقتولہ ریحانہ خاوند علی اکبرسے ناراض ہوکر مظفر گڑھ سے اپنی بہن کے پاس بہاولنگر آئی ہوئی تھی،مقامی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ حسین آباد کالونی میں سسرال سے ناراض ہوکر آنے خاتون ریحانہ کوثر کو اسکے خاوند نے مبینہ طور پر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

ورثاء نے بتایا کہ علی اکبر دو روز قبل اپنی بیوی کو منانے کیلئے آیا تھا کہ ریحانہ نے گھر واپس جانے سے انکارکیا توگھروالوں کو نشہ آور چیز پلا کررات کے کسی پہرعلی اکبر نے تیز دھارآلے سے اپنی بیوی کا قتل کرکے فرار ہوگیا مقامی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ورثاء کے مطابق مقتولہ4بچوں کی ماں تھی۔

متعلقہ عنوان :