پشاور،ملکی تاریخ میں پہلی بار میٹرنگ ریڈرنے غلط میٹرریڈنگ اور بدعنوانی نہ کرنے کا حلف اٹھالیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:32

پشاور،ملکی تاریخ میں پہلی بار میٹرنگ ریڈرنے غلط میٹرریڈنگ اور بدعنوانی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار میٹرنگ ریڈرنے غلط میٹرریڈنگ اور بدعنوانی نہ کرنے کا حلف اٹھالیا،پسکو چیف ایگزیکٹو کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس ریکوری میں تعاون نہیں کررہی،رینجرز سے مدد لینے پر غور کررہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار واپڈا ملازمین نے غلط میٹرریڈنگ،اووربلنگ اوربدعنوانی نہ کرنیکاحلف اٹھایا،پسکو ہیڈ کوارٹراآفس میں چیف ایگزیکٹو شبیر احمد نے ملازمین سے حلف لیا ،مردان،پشاور اور خیبر سرکل کے ایک ہزار سے زیادہ ملازمین نے حلف اٹھایا،حلف لینے والوں میں انجینئرز،ایس ڈی اوز،سپروائزرز اور میٹر ریڈرز شامل تھے ،چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ریکوری کے معاملے پر پسکو سے تعاون نہیں کررہی،ریکوری کے معاملے پررینجرزکی مدد لینے کی تجویز زیرغور ہے،حلف لینے کے دوران بعض ملازمین آپس میں خوش گپوں میں بھی مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :