انجمن ہلال احمر پاکستان قوم کو درپیش آزمائش کی ہر گھڑی میں حکومت کیلئے ہمیشہ معاونت کا فعال و سیلہ ثابت ہوا ہے،اقبال جھگڑا

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:32

انجمن ہلال احمر پاکستان قوم کو درپیش آزمائش کی ہر گھڑی میں حکومت کیلئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے انجمن ہلال احمر پاکستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ ادارہ قوم کو درپیش آزمائش کی ہر گھڑی میں حکومت کیلئے ہمیشہ معاونت کا ایک فعال و سیلہ ثابت ہوا ہے۔وہ انجمن ہلال احمر پاکستان کی فاٹا شاخ کے چیئر مین محمد فرید خان وزیر کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے گورنر ہائوس پشاور میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر فاٹا شاخ کی انتظامی کمیٹی کے اراکین بشمول انجینئرغنی گل محسود، اصغر آفریدی، عطا ء اللہ وزیر اور بعض دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد فرید خان وزیر کی جا نب سے فاٹا شاخ کی کارکردگی کے حوالے سے دی گئی تفصیلی بریفنگ کا ذکر کرتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ بلا شبہ اپنے قیام کے بعد سے مختصر عرصے میں اس ادارے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ تا ہم انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کے کردار کو مزید فعال بنانے کی اہمیت کی بھی ضرورت ہے۔گورنر نے جو کہ انجمن کی فا ٹا شاخ کے صدر بھی ہیں اس سلسلے میں اپنی جا نب سے ہر ممکن تعاون و سر پرستی کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :