اعلی و معیاری تعلیم کے حصول سے ہی پاکستان کی دیرپا ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، تعلیم سے معاشرے میں رواداری اور قوموں کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:30

اسلام آباد/سانگلہ ہل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اعلی و معیاری تعلیم کے حصول سے ہی پاکستان کی دیرپا ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، تعلیم سے معاشرے میں رواداری اور قوموں کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں ڈگری کالج کے افتتاح کے موقع پر طلباء اور طالبات سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ایسا زیور ہے کہ جس کے بغیر نہ تو ترقی وخوشحالی کا کوئی خواب تعبیر ہو سکتا ہے اور نہ ہی ایک انسان اشرف المخلوقات ہونے کے تقاضے پورے کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی سب سے زیادہ زور تعلیم پر دیا گیا ہے لیکن افسوس کہ مسلمان اس شعبے میںدُنیا کی دیگر اقوام سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کو محض حصول ملازمت کا ذریعہ بنا لیا ہے اور ہم نے تعلیم کو بطور ایک انسان کی ذہنی نشوونما اور معاشر ے کی اصلاح کرنے کے استعمال پر دھیان کم کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم سے معاشرے میں رواداری اور قوموں کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افسوس سے ہم 70سال گزرنے کے باوجود تعلیم کے شعبے میں ابھی بہت پیچھے ہیں جس کا ہمیںایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرانے کی بجائے مل کر اس مسئلے کا حل ڈھونڈنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سمیت چند ایک شعبے ایسے ہیں جو کسی بھی قسم کی سیاست ،قومیت اور صوبائیت سے بالاتر ہونے چائیں اور ان سے متعلق پالیسیزز میں تسلسل برقرار رکھا جا نا چاہیے تاکہ قومی اہداف حاصل کیے جائیں سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محمد شہباز شریف کی سربراہی میں تعلیم کے حوالے سے بڑا کام کیا ہے ، پنجاب میں بچوں کی سکولوں میں سو فیصد داخلہ کی خاطر داخلہ کی ہنگامی مہمیں چلا جارہی ہیںتاکہ پنجاب کا کوئی بچہ بھی سکول جانے سے محروم نہ رہے۔ پنجاب میں تعلیم کا بجٹ سینکڑوں ارب روپے پر مشتمل ہے جس میں سے زیور تعلیم پروگرام کے تحت تقریباً 16 اضلاع کی پانچ لاکھ خواتین مستفید ہو رہی ہیں ۔

اسی طرح پنجاب میں ہزاروں نئے کلاس روم تعمیر کیے جارہے ہیں اور ان کی تعمیر میں کوالٹی کو یقینی کیا جارہا ہے،تمام خالی آسامیاںترجیجی بنیادوں پرفل کی جارہی ہیں جن میں زیادہ تر پرُ کرلی گئی ہیں۔20 ہزارسے زائد سکولوں کو لوڈشیڈنگ کا مقابلہ کر نے کے لیے شمسی پینلز فراہم کیے گئے ہیں۔ اساتذہ کی ٹریننگ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اسی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حوصلہ افرائی کے لیے اُن کے سکیلز بھی ری وائز کیے گئے ہیں،لاکھوں ہونہار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپس تقیسم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت ایک لاکھ سے زائد طلباو طالبات مستفید ہو رہے ہیں جو معیاری قسم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ہزاروں سکولوں میں آئی ٹی لیبز اپ گریڈ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تناسب 15-30 سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہیں جو کہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی طاقت بن سکتے ہیں ،پڑھی لکھی یوتھ پاکستان کی ترقی کے عمل کوکئی گنا تیز کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کو اپنی اولین ترجیح رکھتے ہوئے اس موقع سے بھرپورفائدا اٹھا نا ہے۔انہوں نے کہا اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو دُنیا کی کوئی طاقت ،کوئی سازش اور کوئی قوم ہمیں ترقی کے سفر سے روک نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ روشنی پھیلانے والے ایسے منصوبوں کا افتتاح کر خوشی ہوتی ہے ۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنا، اپنے خاندان کااور پوری قوم کانام روشن کریں گے، جس سے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :