لاڑکانہ ،پولیس کی مختلف کارروائیاں ،6جواری گرفتار ،نقد رقم اور موبائل فونز برآمد

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے سماجی برائیوں کے کاروائیوں کے نتیجے میں 6 جواریوں ضمیر جمالی، حاکم بلیدی، گدا حسین شیخ، گل چنہ، سدھیر کھوسو اور ارشاد کلہوڑو کو 3 ہزار نقد رقم، 4 موبائل فون اور دیگر سامان سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق لاڑکانہ میں امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جس کے لیے لاڑکانہ پولیس دن رات کام کررہی ہے، سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائیاں کرکے ایسے افراد کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :