Live Updates

نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ پورا کریں، انکے ہم سے کئے وعدے وزیراعظم پورا کر یں ، شاہد خاقان عباسی آپ صرف پنجاب کے وزیراعظم نہیں، عمران خان ہر کسی کو گالیاں دیتے ہیں، کپتان سیاست میں آئے، سیاست کا مزا نہیں رہا،تمام مسائل کا حل صرف باچاخان کے فلسفے میں ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:24

نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ پورا کریں، انکے ہم سے کئے وعدے وزیراعظم ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ پورا کریں، نواز شریف نے ہم سے جو وعدے کئے وزیراعظم ان کو پورا کرے، شاہد خاقان عباسی صاحب آپ صرف پنجاب کے وزیراعظم نہیں، عمران خان ہر کسی کو گالیاں دیتے ہیں، کپتان سیاست میں آئے، سیاست کا مزا نہیں رہا،تمام مسائل کا حل صرف باچاخان کے فلسفے میں ہے۔

وہ ہفتہ کو ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہاکہ جب سے کپتان سیاست میں آئے، سیاست کا مزا نہیں رہا، نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ پورا کریں، آج کل حالات کچھ اچھے نہیں ہیں، اپنے ارد گرد ہی دیکھ لیں، باچاخان نے ماضی میں کہا تھا کہ افغانستان میں جہاد نہیں فساد ہورہا ہے، باچا خان کی ماضی میں کی گئی بات ٹھیک ثابت ہو چکی ہے، وہ سیاست کر رہے ہیں جن کو سیاست کا کچھ معلوم نہیں، باچاخان نے دنیا کو عدم تشدد کا فلسفہ دیا تھا، نواز شریف نے ہم سے جو وعدے کئے وزیراعظم ان کو پورا کریں، تمام مسائل کا حل صرف باچا خان کے فلسفے میں ہے، یہ تاثر ختم کریں کہ صرف پنجاب پاکستان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب آپ صرف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر کسی کو گالیاں دیتے ہیں، ہماری محرومیوں کو ختم کیا جائے، مسئلے جنگوں سے نہیں، بات چیت سے حل ہوتے ہیں، سی پیک پر حصہ دینے کی بات کی گئی، صرف سڑک مل رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات