تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا ، احسن اقبال

مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعہ دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش کرتے ہوئے انتظامیہ کو آپریشن 24گھنٹے تک موخر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، مذہبی راہنماں اور مشائخ مذاکرات میں اپنا کردار ادا کریں،ختم نبوت بل پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز ختم ہو چکا،ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کیلئے استعمال نہ کیا جائے،عوام کو تکلیف دینا رسول اللہ ؐکی تعلیمات کے خلاف ہے ، ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، نبی کریم ؐکے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے ، تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:21

تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے مظاہرین سے مزاکرات کے ذریعہ دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش کرتے ہوئے انتظامیہ کو آپریشن 24گھنٹے تک موخر کرنے کی ہدایت کر دی ، مذہبی راہنماں اور مشائخ کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات میں اپنا کردار ادا کریں،ختم نبوت بل پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز ختم ہو چکا،ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کیلئے استعمال نہ کیا جائے،عوام کو تکلیف دینا رسول اللہ ؐکی تعلیمات کے خلاف ہے ، ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، نبی کریم ؐکے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے ، تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا ، اب دھرنہ کا جواز نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مظاہرین سے مزاکرات کے ذریعہ دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش کی ہے اور انتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے موخر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔احسن اقبال نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی راہنماں اور مشائخ کرام اپنا کردار ادا کریں،ختم نبوت بل پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز ختم ہو چکا ہے ، ہم سب ختم نبوت پہ کامل یقین رکھتے ہیں ،ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کے لئے استعمال نہ کیا جائے،عوام کو تکلیف دینا رسول اللہ ؐکی تعلیمات کے خلاف ہے، ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نبی کریم ؐکے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے ، ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا قانونی تقاضہ ہے ، تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا ، اب دھرنہ کا جواز نہیں رہا ،ضد کا انجام جشن عید میلادالنبی کے ماحول کو کشیدہ کرے گا، پوری قوم کا حق ہے کہ بھائی چارہ اور امن کی فضا میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش سے منائے۔