حجرہ شاہ مقیم، ایجوکیشن یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کی کلاس ختم کر کے جانیوالی طالبہ ٹرین کی زد مین آکر جاں بحق

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:01

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) ایجوکیشن یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کی کلاس ختم کر کے جانیوالی طالبہ ٹرین کی زد مین آکر جاں بحق ،افسوسناک واقعہ یونیوسٹی اور جی ٹی روڈ لنک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن یونیورسٹی اوکاڑہ کے جی ٹی روڈ پر واقع کیمپس سے ایم اے انگلش فرسٹ ائیر شام کی جماعت ختم کر کے بدقسمت طالبہ نبیہا دختر مختار احمد جو کہ اختر آباد کے نواحی گائوںچودہ ون اے ایل کی رہائشی بتائی گئی ہے یونیورسٹی کے سامنے واقع ریلوے ٹریک کراس کررہی تھی کہ اسی دورا ن تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی اور موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ ٹرین اپنی روانی سے گزر گئی طالبہ کی اچانک موت نے اسکی ساتھی طالبات میں خوف اور دکھ کی لہر دوڑادی،آئی این پی کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا سائٹ ریلوے ٹریک اور نہر لوئر باری دوآب کے درمیان میں واقع ہے جہاں سینکڑوں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں جنھیں جی ٹی روڈ سے روزانہ ریلوے ٹریک عبور کر کے یونیورسٹی جاناپڑتاہے جس سے حادثہ کا خطرہ قوم کے مستقبل طلباء کے سروں پر منڈلاتارہتا ہے جہاں حکومتی بے حسی نے ایک قیمتی جان لے لی ۔

متعلقہ عنوان :