ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل ) ہوگا

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:53

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل ) ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) ربیع الاول 1439ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 صفر المظفربمطابق 19 نومبر بروز کل(اتوار )کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی روز بوقت نماز مغرب مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین کی جانب سے چاند دیکھے جانے اور ملک بھر سے شہادتیں مو صو ل ہونے کے بعد مرکزی چیئرمین چاند نظر ۱ٓنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ممتاز ماہر فلکیات کے مطابق آج اتوار کے روز ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اوراس طرح یکم ربیع الاول 20 نومبر بروز پیر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :