ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہوسکتے ،ْ علماء اور مشائخ دھرنا ختم کر انے میں کر دارادا کریں ،ْ احسن اقبال

ہم سب ختم نبوت پہ کامل یقین رکھتے ہیں ،ْختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کے لئے استعمال نہ کیا جائے ،ْوزیر داخلہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:50

ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہوسکتے ،ْ علماء اور مشائخ دھرنا ختم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہوسکتے ،ْ علماء اور مشائخ دھرنا ختم کر انے میں کر دارادا کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوت بل پاس ہونے کے بعد دھرنے کا جواز ختم ہو چکا ہے ،ْ ہم سب ختم نبوت پہ کامل یقین رکھتے ہیں ،ْختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو تکلیف دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے خلاف ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کے حالات بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انہوںنے کہاکہ میں علماء اور مشائخ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :