اسحاق ڈارہی وزیرخزانہ ہیں، استعفیٰ کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں،ترجمان وزیراعظم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 نومبر 2017 17:36

اسحاق ڈارہی وزیرخزانہ ہیں، استعفیٰ کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں،ترجمان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء ) : وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ اسحاق ڈارہی وزیرخزانہ ہیں، استعفیٰ کی خبرمیں صداقت نہیں،وزارت خزانہ کے امورمیں کوئی تاخیرنہیں ہورہی ،وزیراعظم معاملات کی نگرانی خود کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے استعفے کی تردید کرتے ہوئے بتایاکہ اسحاق ڈارہی وزیرخزانہ ہیں۔

اسحاق ڈارکے استعفیٰ کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک اسحاق ڈارہیں کسی اور کے وزیرخزانہ ہونے کاسوال ہی نہیں۔اسحاق ڈار اپنی علالت کی وجہ سے چھٹی پرہیں۔اسحاق ڈارکی صحت سے متعلق ایک دوروز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ روزمرہ کے امورسرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے امورمیں کوئی تاخیرنہیں ہورہی ،وزیراعظم معاملات کی نگرانی خود کرتے ہیں۔

واضح رہے وزیرخزانہ اسحاق ڈاردل کے عارضہ میں مبتلاہیں۔جس کے باعث لندن میں ان کا علاج چل رہاہے۔دوسری جانب اسحاق ڈارکیخلاف نیب ریفرنسزکیس میں احتساب عدالت میں فردجرم بھی عائد کردی گئی ہے۔جبکہ احتساب عدالت نے عدم پیشی پران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرکھے ہیں۔نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پراسحاق ڈارکیخلاف حدیبیہ پیپرزکیس میں بطورملزم تحقیقات کاآغاز بھی کردیاہے۔جبکہ اسحاق ڈارکیخلاف استعفے کی افواہیں بھی گردش کررہی تھیں۔جس پرترجمان وزیراعظم نے وضاحت جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :