اداکار شان کی فلم ارتھ کا پہلا گانا ریلیز

سنوار دے خدایا کو پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:26

اداکار شان کی فلم ارتھ کا پہلا گانا ریلیز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد اور اداکارہ حمائمہ ملک کی فلم ارتھ کا پہلا گانا سنواردے خدایا ریلیز کردیاگیا۔نامور پاکستانی اداکار شان شاہد فلمارتھکے ذریعے طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین سمیت شوبز سے وابستہ تمام افراد کو فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلرکو بھی شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا تاہم اب شان نے اپنی فلم کا پہلا گانا سنواردے خدایاریلیز کیا ہے جس نے آتے ہی دھوم مچادی ہے۔

(جاری ہے)

سنوار دے خدایا کو پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے جب کہ اس کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔ لہذا ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ گانا شائقین کو پسند نہ آئے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر گانے نے دھوم مچادی ہے اور شائقین کی جانب سے گانے کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

فلم ارتھدراصل بھارتی ہدایت کارمہیش بھٹ کی 1982 میں ریلیز ہوئی فلمارتھکا پاکستانی ورژن ہے ۔ اداکار شان نے مہیش بھٹ سے اس فلم کو دوبارہ بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور مہیش بھٹ نے خوشی خوشی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خوشی ہوگی اگر شان میری فلم دوبارہ بنائیں۔۔

متعلقہ عنوان :