منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم کی ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات

قات میں چوہدری عبدالغفور نے انہیں پاکستان میں سیاحت کے شعبے پر بریفنگ دی پاکستان اور ایران کے مسلم برادرانہ تعلقات قیام ِ پاکستان سے قائم ہیں،ایران میں آنے والے شدید زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر پاکستانی عوام ایران کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت ِ پاکستان ہر ممکن معاونت کیلئے تیار ہے، چوہدری عبدالغفور خان پاکستان میں سیاحت کی ترقی وترویج کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی کی کوششیں اور ویژن قابل ِ ستائش ہیں۔ ایرانی سفارتخانہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی کوشش کرے گا، ایرانی سفیر

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات کی ۔ملاقات میں چوہدری عبدالغفور نے انہیں پاکستان میں سیاحت کے شعبے پر بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے مسلم برادرانہ تعلقات قیام ِ پاکستان سے قائم ہیں۔

ایران میں آنے والے شدید زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر پاکستانی عوام ایران کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت ِ پاکستان ہر ممکن معاونت کیلئے تیار ہے۔ دونوں ممالک ریجنل کوآپریشن ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (آرسی ڈی) اور اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے ممبران ہیں ۔ یہ ادارے خطے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور کا م کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے ہر سال کئی لاکھ زائرین مقدس مقامات کی زیارات کیلئے بذریعہ سٹرک ایران جاتے ہیں ۔ براہ ِ راست فلائٹس کے کی کمی کے باعث عوام آمدورفت میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ایرانی ائیر لائنز پاکستان میں اسلام آباداور لاہور سے بھی تہران اور دیگر ایرانی شہروں کیلئے بھی پروازوں کا اجرا کرے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحوں کی آمدورفت میں اضافہ ہو۔

تاہم یہ ضروری ہے کہ ایران بھی اپنے شہریوں کو پاکستان کی سیاحت کی جانب راغب کرے۔اس ضمن میں ٹور آپریٹرزاور سفارتخانے اہم کردار اد کر سکتے ہیں جو دونوں ممالک کے ٹور پیکجز کو اپنے شہریوں میں مشتہر کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کا صدر دفتر ایران میں واقع ہے اور یہ ادارہ ممبرممالک کیلئے ہر سال سیاحت و ثقافت پر کئی پروگرام منعقد کرواتا ہے ،جن میں فوڈ فیسٹول بھی شامل ہے ہماری درخواست ہے کہ ایسے پروگرامز میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے حکومت ِ ایران اور ای سی او شرکا کیلئے قیام و طعام اور سفری اخراجات کو سپانسر کریں۔

ایران سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی ترقی وترویج کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی کی کوششیں اور ویژن قابل ِ ستائش ہیں۔ایرانی سفارتخانہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی کوشش کرے گا اور چوہدری عبدالغفور کی سفارشات پر غور کرے گا۔پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن سیاحتی ترقیاتی منصوبوں اور آسان ٹور پیکجز کو کو ایرانی سفارتخانے سے بھی شیئر کرے تاکہ باہمی تعاون کے ممکنات پر غور کیا جائے اور آئندہ ملاقاتوں میں کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچا جائے۔ ایم ڈی نے انہیں شمالی علاقہ جات کے دورے کی دعوت بھی دی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :