ڈپٹی میئرکوالیکشن کمیشن ڈی سیٹ کرے گاوہاں انتخاب ہوجائے گا،وسیم اختر

تجاوزات بڑا مسئلہ بن چکا ہے پولیس تجاوزات کروانے میں ملوث ہے ،میئر کراچی کی میڈیا گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:22

ڈپٹی میئرکوالیکشن کمیشن ڈی سیٹ کرے گاوہاں انتخاب ہوجائے گا،وسیم اختر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) میئر کراچی سیدوسیم اختر نے کہا ہے کہ ڈپٹی میئرکوالیکشن کمیشن ڈی سیٹ کرے گاوہاں انتخاب ہوجائے گا،پارٹی جس کو بھی چاہے گی اسے ہی ڈپٹی میئر بنایا جائے گا۔میئر کراچی وسیم اختر نے ایف بی ایریا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کا ہونا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

تجاوزات کا خاتمہ ایک طویل عمل ہے،پولیس تجاوزات کروانے میں ملوث ہے،انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کم وسائل میں لوگوں کے مسائل حل کریں، لوگوں نے مکانات بنائے ہیں اورلیز لے لی ہے،لوگوں سے اپیل کرتا ہو ں کہ وہ خود تجاوزات کا خاتمہ کریں،وسیم اختر نے کہا کہ کراچی سب کا شہرہے،لوگوں پربھی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ تجاوزات نہ کریں،واٹر بورڈ کے افسران ہم سے تعاون کریں،تمام منتخب نمایندے خود معاملات کی نگرانی کریں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی میئرکوالیکشن کمیشن ڈی سیٹ کرے گاوہاں انتخاب ہوجائے گا،پارٹی جس کو بھی چاہے گی اسے ہی ڈپٹی میئر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :