عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ فلم کی پیشکش رد کردی

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:19

عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ فلم  کی پیشکش رد کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) اداکارعدنان صدیقی نے مصروفیات کے باعث ہالی ووڈ سے پیشکش کوقبول کرنے کے بجائے بالی وڈ فلم سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔

(جاری ہے)

عدنان صدیقی کوحال ہی میں ہالی ووڈ کی ایک فلم میں اہم کردارکی آفرہوئی ہے لیکن مصروفیات کے باعث اس پروجیکٹ کوسائن نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی جانب سے ہونیوالی پیشکش کوقبول کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا تو ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ مجھے بھی ایک پروجیکٹ میں دلچسپ کردار آفر ہوا ہے لیکن میں ڈراموں اور دیگر پروجیکٹس کی شوٹنگز کے باعث اتنا مصروف ہوں کہ مجھے ہالی وڈ کا پروجیکٹ چھوڑنا پڑا لیکن دوسری جانب بالی ووڈ کی طرف سے ہونے والی آفرکومیں نے قبول کرلیا ہے، یہ پروجیکٹ دو ماہ بعد شروع ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :