’نااہل ‘‘ ملک وقوم کی خدمت کے کبھی بھی’’ اہل‘‘ نہیں ہوسکتے،چوہدری سرور

‘حکمران ملکی معاملات کو ’’ڈنگ ٹپائو ‘‘پالیسی کے تحت چلا رہے ہیں،جب تک بیرونی بنکوں میں موجود لیٹروں کا پیسہ واپس پاکستان نہیں آتا احتساب کا عمل ادھورا رہے گا،سابق گور نر کی وفود سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:17

’نااہل ‘‘ ملک وقوم کی خدمت کے کبھی بھی’’ اہل‘‘ نہیں ہوسکتے،چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’نااہل ‘‘ ملک وقوم کی خدمت کے کبھی بھی’’ اہل‘‘ نہیں ہوسکتے ‘حکمران ملکی معاملات کو ’’ڈنگ ٹپائو ‘‘پالیسی کے تحت چلا رہے ہیں ‘کر پشن کر نیوالوں کو رعایت نہیں صرف سزا دینے سے ہی لوٹ مار ختم ہوگی‘ جب تک بیرونی بنکوں میں موجود لیٹروں کا پیسہ واپس پاکستان نہیں آتا احتساب کا عمل ادھورا رہے گا ‘200 ارب ڈالر سے زائد لوٹا ہوا قومی سرمایہ بیرونی بنکوں میں پڑا ہے یہ ملک میں آ جائے توکافی مالی مسائل حل ہوسکتے ہیں‘تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔

تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری نے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور 89 فیصد شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صاف پانی نہیں مل رہا جس کی وجہ سے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے نااہل ہونیوالے اب کیسے خود کو قوم کا مدد گار کہہ رہے ہیں حقیقت یہ ہے ’’نااہل ‘‘ ملک وقوم کی خدمت کے کبھی ’’اہل‘‘ نہیں ہوسکتے کیونکہ انکی وجہ سے ہی ملک میں لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستانی سیاستدانوں کی بیرون ممالک موجود لوٹی رقم کو بھی پاکستان واپس لانا ہوگا اسکے بغیر ملک بھی کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

متعلقہ عنوان :