معین خان پی ایس ایل ٹیم میں شمولیت پر ہونے والے تنقید پر بیٹے کی حمایت میں سامنے آ گئے

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:17

معین خان پی ایس ایل ٹیم میں شمولیت پر ہونے والے تنقید پر بیٹے کی حمایت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) سابق کپتان معین خان پی ایس ایل ٹیم میں شمولیت پر ہونے والے تنقید پر بیٹے کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

(جاری ہے)

معین خان نے بیٹے کی پی ایس ایل ٹیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان اپنی اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر پی ایس ایل کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایئرز کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے، اسے بلاوجہ سیاسی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی کی ذمے داری ہے کہ بلوچستان کے نظر انداز کرکٹرز کو مواقع فراہم کرے۔۔