راجہ جاوید اخلاص نے دیوی کی نئی آبادی کو بجلی فراہمی کا مطالبہ پورا کر دیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:14

راجہ جاوید اخلاص نے دیوی کی نئی آبادی کو بجلی فراہمی کا مطالبہ پورا ..
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے 13 لاکھ روپے کی لاگت سے دیوی میں قائم نئی آبادی کو بجلی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے گاؤں دیوی میں پچھلے کئی برسوں سے قائم نئی آبادی کے مکین بجلی کی سہولت سے محروم تھے اور ان کادیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لیے مسلم لیگ ن دیوی کے رہنما راجہ شیر افضل نے دن رات انتھک محنت کے بعد بالاآخر کامیاب ہو گے ،پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے 13 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اہلیان دیوی نے راجہ جاوید اخلاص کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :