سری لنکا میں بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم، 4افراد زخمی ،19گرفتار

ہفتہ 18 نومبر 2017 15:30

سری لنکا میں بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم، 4افراد ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) سری لنکا میں بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ 19کو گرفتار کرلیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے اکثریتی مذہب بدھ مت کے انتہا پسندوں اور اقلیتی مسلم آبادی کے درمیان ہونے والے تصادم میں چار افراد کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس تنازعے کے بعد کم از کم انیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں مذاہب کے افراد میں رواں برس کے اوائل سے کشیدگی جاری ہے۔ پولیس نے حالیہ تصادم کے بعد ساحلی قصبے جنتھوٹا میں چھاپے مارے ہیں۔ پولیس نے افواہیں پھیلانے کے شبے میں ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ افواہ پھیلانے میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :