سعودی عرب ، باحہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ، 7 جاں بحق، 5 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 18 نومبر 2017 14:06

سعودی عرب ، باحہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ، 7 جاں بحق، 5 زخمی
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18نومبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے باحہ ریجن میں الحجرہ روڈ پر 2 گاڑیاں آمنے سامنے سے آ رہی تھیں کہ اچانک بری طرح سے ٹکرا گئیں ۔ جس کی وجہ سے 7افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

باحہ میں سول دفاع کے ترجمان عماد الزہرانی نےمقامی میڈیا کو حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ الحجرہ روڈ پر پیش آیا۔ 2زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ سارے زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعداضم اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔