وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے ،ْآرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی ہمراہ ہونگے

وزیراعظم سعودی ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کرینگے ،ْ تجزیہ کاروں نے دورے کو اہم قرار دیدیا‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر کابینہ کے ہمراہ سعودیہ عرب کا دورہ کریں گے جو 21نومبر کو شیڈول ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودیہ عرب جائیں گے۔وزیراعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک اس دورے کو اہم قرار دیا گیا ہے۔